Book Name:Quran be Misl Kitab Hai
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے قرآنِ کریم کی نِرالی شان... ! ! یہ اتنی گہرائی والا کلام ہے۔
غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا
اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا دورِ خِلافت تھا ، ایک روز آپ مسجدمیں لیٹے ہوئے تھے ، ( آپ کے کان میں آواز پڑی ) کوئی شخص بلند آواز سے کلمہ پڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس سے کلمہ پڑھنے کاسبب پوچھا تو وہ بولا : میں رُومی ہوں ، ابھی ابھی میں نے قرآنِ کریم کی ایک آیتِ کریمہ سُنی ، کوئی پڑھ رہا تھا :
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ(۵۲) ( پارہ : 18 ، النور : 52 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس کی ( نافرمانی ) سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں۔
میں نے اس آیت پر غور کیا تو دُنیا و آخرت کے وہ سارے اَحْوال جو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازِل ہوئے ، وہ سارے کے سارے اس ایک آیت میں جمع تھے۔ اس لئے میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔ ( [1] )
قرآنِ کریم کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ یہ بہت ہی لذّت والا ، میٹھا اور پُرتاثِیر کلام ہے۔ یہ طبیعتوں پر اَثَر کرتا ہے ، اسے سُنیں تو سنتے چلے جانے کا دِل کرتا ہے ، اسے پڑھیں تو پڑھتے چلے جانے کا دِل کرتا ہے۔ اسے پڑھ کر یا سُن کر اکتاہٹ نہیں ہوتی۔