Book Name:Quran be Misl Kitab Hai
کر سُنائی جاتی ہیں ، روزانہ کی 3 آیات یعنی ایک سال کی 1 ہزار 95 آیات ، یعنی ہم روزانہ 15 سے 20 منٹ کی کوشش سے ڈھائی ، 3 سال میں پُورا قرآنِ مجید سُن کر ، سیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔ پھر جو کچھ سیکھا اسے دوسروں تک کیسے پہنچانا ہے ، اس کا بھی بڑا آسان طریقہ ہے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قرآنِ مجید کی تعلیمات ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنتوں پر عمل کا جذبہ پانے کے ساتھ ساتھ دوسروں تک قرآن وسُنَّت کی تعلیم پہنچانے کا بہترین موقع نصیب ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک نے چاہا تو دین ودُنیا کی بےشُمار بھلائیاں بھی ملیں گی۔
اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، اس کا نام ہے : ماہنامہ فیضان مدینہ ( Mahnama Faizan e Madina ) ۔ اس ایپلی کیشن میں اب تک جارِی ہو چکے تمام ماہنامے PDF کی صُورت میں موجود ہیں ، اس کے عِلاوہ * تمام ماہناموں کے مضامین ( آرٹیکلز ) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں جن کو کاپی کرکے شیئر کیا جا سکتا ہے * سہولت کے لئے سرچ آپشن بھی دیا گیا ہے ، جس کی مدد سے ماہنامے کا کوئی مضمون وغیرہ تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے اِسْمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔