Book Name:Quran be Misl Kitab Hai
اور اسے دوسروں تک پہنچانے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
مثال کے طور پر آپ قرآنِ مجید سمجھنا چاہتے ہیں تو * دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے کسی بھی قریبی جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے۔ دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف ، مسلم شریف ، فتاوی شامی ، احیاء العلوم ، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں نہ صِرْف پڑھنے والے بَن جائیں گے بلکہ دوسروں کو سکھانے والے بھی بَن جائیں گے۔ * دَرْس نِظَامی یعنی عالِم کورس 8 سال کا کورس ہے ، اگر آپ اتنا وقت نہیں دے سکتے ، مصروفیات ہیں ، گھریلو مسائل ہیں تو کوئی بات نہیں ، آن لائِن جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے ، گھر بیٹھے ہی دَرْسِ نظامی کیجئے * اگر یہ بھی مشکل لگتا ہے توقرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کورس میں داخلہ لے لیجئے * یہ بھی نہیں ہو سکتا تو چلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے آسان ترجمۂ قرآن کنزالعرفان مع تفسیر صراط الجنان اور معرفۃ القرآن خرید لیجئے ، آسان اُرْدُو میں گھر بیٹھے قرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھئے اور برکتیں لوٹئے * اگر آپ کتابیں خریدنے کے لئے پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتےتو اپنے موبائل میں Al Quran With Tafseer نامی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ، قرآنِ مجید کی تِلاوت کیجئے ، ترجمہ پڑھئے ، تفسیر پڑھئے ، سمجھئے ، جہاں سے سمجھ نہ آئے تو مدنی عُلَما ، عاشقانِ رسول مفتیانِ کرام الحمد للہ موجود ہیں ، ان سے پوچھ لیجئے * اگر آپ کے پاس موبائل بھی نہیں ہے ، ایپلی کیشن بھی ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے تو پھر بھی پریشانی کی بات نہیں ، روزانہ 15 ، 20 منٹ دیجئے ! الحمد للہ ! عاشقانِ رسول ، مبلغینِ دعوتِ اسلامی مساجد میں فجر کی نماز کے بعد تفسیر سننے ، سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں ، اس میں روزانہ کم از کم 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ