Book Name:Quran be Misl Kitab Hai
حاصِل کی ، سُوْرَۂبَقَرَہ کی ابتدائی آیات میں ارشاد ہوا :
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲) ( پارہ : 1 ، البقرۃ : 2 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : وہ بلند رتبہ کتاب جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ اس میں ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے۔
یہ قرآنِ کریم کی 2 اَہَم اور بنیادی صِفَات ہیں : ( 1 ) : قرآن لارَیْب کِتَاب ہے ( 2 ) : قرآنِ کریم کتابِ ہدایت ہے۔
اس کے بعد یعنی سُوْرَۂبَقَرَہ کی آیت 2 سے لے کر آیت 20 تک تفصیل کے ساتھ قرآنِ کریم کے کِتَابِ ہدایت ہونے کا واضِح بیان ہے ، کون ہے جو اس کتابِ کریم کو پڑھ کر ہدایت قبول کرتا ہے اور وہ کون کون بدبخت ہیں جو اس کِتَابِ ہدایت کو پڑھ یا سُن کر بھی ہدایت کے رستے پر نہیں آتے ، اس کو بھی تفصیل سے بیان کر دیا مثلاً یہ بتا دیا کہ اَہْلِ تقویٰ جن کے دِلوں میں ہدایت قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، جو ضِدِّی نہیں ہیں ، ماننے والی طبیعت رکھتے ہیں ، وہ ہدایت قبول کر لیتے ہیں مگر کافِر اور مُنَافق جن کی فطرت میں ضِداورہٹ دھرمی ہے ، جو ازلی بدبخت ہیں ، وہ ہدایت قبول نہیں کرتے۔
اب یہاں یعنی آیت 23 اور24 سے قرآنِ کریم کے لارَیْب کِتَاب ہونے کو بیان کیا جا رہا ہے۔
الحمد للہ ! قرآنِ کریم لارَیْب کِتَاب ہے ، اس میں کوئی شک و شُبہ نہیں ہے لیکن غیرمسلم اپنی ہٹ دھرمی کی بِنا پر اس پر اعتراضات کیاکرتے تھے ، قرآنِ کریم سے متعلق