Book Name:Quran be Misl Kitab Hai
ہیں ، تم بڑے زبان دان بھی ہو ، تم میں بڑے بڑے شاعِر بھی موجود ہیں ، بڑے بڑے نجومی اور کاہِن بھی موجود ہیں ، ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو اُمِّی ہیں کہ اس دُنیا میں آپ نے کسی سے کچھ نہ سیکھا لیکن تمہارے اندر تو پڑھے لکھے بھی ہیں ، بڑے بڑے تجربہ کار بھی موجود ہیں ، اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے کہ یہ کلام مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خُود سے بنا لیا ہے ، تو تم بھی ایسا کلام بنا کر دکھا دو ! اور زیادہ نہیں اس کلام کریم کی چھوٹی سے چھوٹی سُورت جیسی ہی کوئی سُورت بنا کر دِکھا دو !
پِھر اس میں کوئی پابندی نہیں کہ کوئی ایک ہی شخص یہ کام کرے بلکہ تمہیں کھلی چُھوٹ دی جاتی ہے :
وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۲۳)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو بلا لو اگر تم سچے ہو۔
یعنی تم سب مِل جاؤ ! سارے شاعِر جمع کر لو ! سارے کاہنوں ، نجومیوں کو بُلا لو ! جس جس کو اس کام میں اپنا مددگار سمجھتے ہو ، سب کو جمع کر لو ! اگر تم اس جیسی کوئی ایک سُورت بھی بنا لو تو سمجھ لینا تم سچّے ہو اور
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ ۚۖ-اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ(۲۴)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : پھر اگر تم یہ نہ کر سکو اور تم ہر گز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
یعنی اگر تم سب مِل کر بھی چھوٹی سے چھوٹی سُورت جیسی کوئی سُورت بھی نہ بنا سکو اور واقعی تم ایسا کر نہیں سکو گے تو جان لو کہ تم جھوٹے ہو ، ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم