Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

( 2 ) : نمازِ پنجگانہ کی پابندی کیجئے !

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں : نمازِ پنجگانہ کی پابندی نہایت ضروری ہے ، مَردوں کو مسجد و جماعت کا التزام  ( یعنی پابندی کے ساتھ مسجد میں باجماعت نماز پڑھنا )  بھی واجب ہے ، بےنمازی مسلمان گویا تصویر کا آدمی ہے کہ ظاہِر صُورت انسان کی مگر انسان کا کام کچھ نہیں ، بےنمازی وہی نہیں جو کبھی نہ پڑھے ، بلکہ جو ایک وقت کی بھی قصداً  ( جان بوجھ کر )  چھوڑ دے ، وہ بھی بےنمازی ہے۔

 ( 3 ) : قضا نمازیں ادا کیجئے !

جتنی نمازیں قضا ہو گئی ہوں ، سب کا ایسا حساب لگائیں کہ تخمینے میں باقی نہ رہ جائیں ، زیادہ ہو جائیں تو حرج نہیں ، اور وہ سب  ( قضا نمازیں )  بقدرِ طاقت رفتہ رفتہ نہایت جلد ادا کریں ، کاہلی و سستی نہ کریں کہ موت کا وقت معلوم نہیں۔

 ( 4 ) : قضا روزے رکھ لیجئے !

پِیرِ کامِل اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے مریدوں کو نصیحت کرتے ہوئے مزید فرماتے ہیں : جتنے روزے کبھی قضا ہوئےہوں ، دوسرا رمضان آنے سے پہلے پُورے کر لئے جائیں کہ حدیث شریف میں ہے : جب تک پچھلے رمضان کے روزوں کی قضا نہ کر لی جائے ، اگلے قبول نہیں ہوتے۔ ( [1] )  


 

 



[1]...مسند احمد ، مسند ابو ہریرہ ، جلد : 3 ، صفحہ : 266 ، حدیث : 8629۔