Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil
نہیں ہوسکتے۔ ( فتاوی رضویہ ، ۲۱/۵۸۰ ) * جس کا کوئی پیر نہیں شیطان اس کا پیر ہے۔ ( فتاوی رضویہ ۲۶ /۵۷۵ ) * جومرید دوپیروں کے درمیان مشترک ہووہ کامیاب نہیں ہوتا ( فتاوی رضویہ ۲۶ ، /۱۳۶ ) * جوپیرسنی صحیح العقیدہ عالم غیرفاسق ہو اور اس کاسلسلہ آخرتک متصل ہو اس کے ہاتھ پر بیعت کے لئے والدین خواہ شوہر کسی کی اجازت کی حاجت نہیں۔ ( فتاوی رضویہ ۲۶ ، /۵۸۴ ) * بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔ ( فتاوی رضویہ ، ۲۶/۵۸۵ ) * بذریعہ قاصد یا خط مریدہوسکتاہے۔ ( فتاوی رضویہ ، ۲۶/۵۸۵ ) * پیرکے افعال واقوال پراعتراض سخت حرام اور موجب محرومی برکات دارین ہے۔ ( فتاوی رضویہ ، ۲۶/۵۸۸ ) * مرید کو ملنے والا فیض بظاہر کسی بھی بُزُرگ یا صاحب ِمزار سے ملے مگر اسے اپنے مرشِد کامل کا فیض ہی تصور کرنا چاہے۔ ( آداب مرشد کامل ص۹۸ ) * مرید کو ہر وقت محتاط اور بااَدَب رہنا چاہے کہ ذرا سی غفلت اور بے احتیاطی دین و دنیا کے کسی ایسے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہےجس کی شاید تلافی بھی نہ ہوسکے۔ ( آداب مرشد کامل ص۷۰ ) * حضرت ذُوالنُّون مِصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب کوئی مرید اَدَب کا خیال نہیں رکھتا ، تو وہ لوٹ کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چَلا تھا۔
( الر سالۃ القشیریۃ ، باب الادب ، ص ۳۱۹ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےتربیتی حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق ” سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے :
( اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ) سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ(۱۳) وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ(۱۴)