Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

اپنے بچوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوائیں۔

اعلیٰ حضرت کی اپنے مریدوں کے لئے نصیحتیں  

پیارے اسلامی بھائیو ! اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پِیْرِ کامِل ہیں ، آپ اپنے مریدوں کو گمراہی اور بےعملی سے بچایا کرتے اور اپنے مریدوں کی ظاہِری و باطنی اِصْلاح کے لئے بھر پُور کوشش فرمایا کرتے تھے۔

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وقتاً فوقتاً اپنے مریدوں کی اصلاح کے لئے جو نصیحتیں ارشاد فرماتے تھے ، آئیے ! اُن میں سے چند نصیحتیں سُنتے اور نیت کرتے ہیں کہ پِیْرِ کامِل اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی ہر نصیحت پر دِل و جان سے عَمَل کریں گے۔  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !   

 ( 1 ) : مذہبِ اہلِ سُنّت پر قائِم رہیں

اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اپنے مریدوں کو فرماتے ہیں : مذہبِ اہلسنت وجماعت پر قائِم رہیں ، جتنے بدمذہب  مثلاً نیچری ، قادیانی وغیرہ ہیں ، ان سب سے جُدا رہیں ، ان سب کو اپنا دُشمن جانیں ، ان کی بات نہ سنیں ، ان کے پاس نہ بیٹھیں ، ان کی کوئی تحریر نہ دیکھیں کہ شیطان کو معاذَ اللہ دِل میں وسوسہ ڈالتے کچھ دیر نہیں لگتی۔

آدمی کو جہاں مال یا عزّت و آبرو کا اندیشہ ہو ، وہاں ہر گز نہ جائے گا ، دین و ایمان سب سے زیادہ عزیز ہیں ، ان کی حفاظت کے لئے حد سے زیادہ کوشش فرض ہے ، مال اور دُنیا کی عزّت ، دُنیا کی زندگی ، دُنیا ہی تک ہے ، دین و ایمان سے ہمیشگی کے گھر  ( یعنی آخرت )  میں کام پڑتا ہے ، لہٰذا  دین و ایمان کی فِکْر سب سے زیادہ لازِم ہے۔