Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil
( آداب مرشد کامل ، ص۱۳ ) * ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِد کامل سے مرید ہونا بھی ہے۔ ( آداب مرشد کامل ، ص۱۲ ) * شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پر بیعت سنت متوارثہ مسلمین ہے اور اس میں بے شمار منافع و برکت دین و دنیا و آخرت ہیں۔ ( فتاوی رضویہ ۲۶/۵۷۵ ) * پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی راہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُرید اللہ پاک و رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضگی والے کاموں سے بچتے ہوئے رِضائے رَبُّ الانام کے دینی کام کے مطابق اپنے شب و روز گزار سکیں۔ ( آداب مرشد کامل ، ص۱۳ ) * جو شخص کسی شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پربیعت ہوچکاہوتودوسرے کے ہاتھ پربیعت نہ چاہئے ( فتاوی رضویہ ، ۲۶/۵۷۹ ) * حضور غوثِِ پاک رَضِیَ اللہ عَنْہُ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق ، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں ۔
( فکر مدینہ ، ص۱۶۱ )
( اعلان )
بیعت ہونے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع
میں پڑھےجانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود