Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

دیجئے ! اُن مَجْذُوب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے میری پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اِن کے پیچھے چلتا جا ! سب تیرے پیچھے چلیں گے۔ ( [1] )  

اللہ اکبر ! اے عاشقانِ رسول !  غور فرمائیے ! وقت کے بڑے بڑے مشائِخ ، بڑے بڑے پِیْر ، اولیاءُ اللہ ، اللہ پاک کے نیک بندے ہمارے آقا ، اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی کیسی عزّت کرتے تھے ،  ان سب کا گویا ایک ہی مؤقف تھا ، وہ یہ کہ آج کے دور میں جو اَوْلِیَائے کامِلین کا سردار ہے تو وہ بریلی کے تاجدار ، اعلیٰ حضرت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  ہی ہیں۔

یہ سب اولیائے کرام اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو جانے ، آپ کے مریدوں میں شامِل ہونے اور آپ کے پیچھے پیچھے چلتے جانے کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی سچّی پکّی غلامی نصیب فرمائے۔ یقیناً اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  پِیْرِ کامِل ہیں ، اللہ پاک ہمیں مریدِ کامِل بننے کی توفیق نصیب کرے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

جامعۃ المدینہ بوائز :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! نمازوں اور دیگر نیک کاموں پر اِسْتِقامت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے ، اِنْ شَآءَ اللہ دُنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی


 

 



[1]...فیضان اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 340۔