Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil
اب تک 80 سے زائد شعبہ جات میں سُنَّتوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، انہی میں سے ایک شعبہ جامعۃُ المدینہ ( بوائز ) بھی ہے۔
شیخِ طریقت ، امِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دلی خواہش کے تحت علمِ دِیْن کو عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیو کراچی کے عَلاقے گودھرا کالونی کراچی میں کھولی گئی اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اب تک دُنیا کے مختلف مُمالِک مثلاً پاکستان ، ہند ، جُنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ میں جامعۃُ المدینہ ( بوائز ) اور ( گرلز ) قائم ہیں ، جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دِیْن حاصِل کرکے نہ صرف اپنی عِلْمی پیاس بُجھا رہے ہیں بلکہ دُوسروں کو بھی فیضانِ عِلم سے مُنوّر کرنے میں مصروف ہیں۔اِن جامعاتُ المدینہ کی خُصُوصِیَّت یہ ہے کہ دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ طَلَبہ کی اَخْلاقی اور رُوحانی تَرْبِیَت بھی کی جاتی ہے۔ شیخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اِن طلبہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : میں دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ کے طلبہ کرام سے بَہُت مَحَبَّت کرتا ہوں اور ان کے صدْقے سے اپنے لئے دُعائے مغفرت کیا کرتا ہوں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ جامعاتُ المدینہ کے طلبہ نمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نَوافِل بھی پڑھتے اور متعدِّد طلبہ مل کر صلوٰۃ التّوبہ ، تہجُّد ، اِشراق اور چاشت کی نمازوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخِل کروا کر اُن کی اور اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں ۔
پیارے اسلامی بھائیو ! شوال المکرم میں جامعات المدینہ میں داخلے شروع ہوجاتے ہیں ، ہمارے پاس زبردست موقع ہے آپ بھی اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور