Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil
پاکیزگی عطا فرمائے۔ کاش ! ہم بھی اپنے پِیر صاحب کے مَنْظُورِ نَظر بننے کے لائق ہو جائیں۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
اعلیٰ حضرت نائِبِ غوثِ اعظم ہیں
علی پُور سیداں ( پنجاب ، پاکستان ) کے مشہور بزرگ ہیں : حضرت مولانا پِیر جماعت علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ۔ آپ سَیِّد زادے ہیں اور غوثِ پاک کی اَوْلاد میں سے ہیں۔ پِیر جماعت علی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک روز مجھے خواب میں شہنشاہِ بغداد سرکار غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زیارت کا شَرْف حاصِل ہوا ، حُضُور غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : ہند میں میرے نائب مولانا احمد رضا خان ہیں۔ ( [1] )
اسی طرح شَیرِ رَبَّانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بھی ایک بار خواب میں شہنشاہِ بغداد ، سرکار غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زیارت نصیب ہوئی ، میاں صاحب فرماتے ہیں : میں نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے پوچھا : حُضُور ! اس وقت دُنیا میں آپ کا نائب کون ہے ؟ سرکارِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : بریلی میں مولانا احمد رضا خان۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ غوثِ پاک کے نائِب ہیںیہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں تھی بلکہ اُس وقت کے مشائِخِ عُظَّام اور پِیرانِ طریقت سب جانتے تھے کہ اعلیٰ حضرت نائِبِ غوثِ اعظم ہیں ، اسی لئے وہ لوگوں کو بریلی کا رستہ دکھاتے یعنی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مرید ہونے کی ترغیب دلایا کرتے تھے۔