Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil
الحمد للہ ! عاشقِ اعلیٰ حضرت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ، ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو نیک نمازی بننے کے لئے اِصْلاح کا جو مدنی نسخہ دیا ہے ، یعنی؛ نیک اعمال ، اس میں وہ سارے اعمال شامل ہیں جن کی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے نصیحت فرمائی ہے ، اگر ہم امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ نیک اعمال کو مضبوط تھام لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی نصیحتوں کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت ساری نیکیاں کرنے ، اپنے کردار میں مثبت تبدیلیاں لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 23 یہ ہے کہ کیا آج آپ کے ہاں گھر درس ہوا ؟ یا کسی عذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا ؟ پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ایسا نیک عمل ہے جس میں ہماری بھی اصلاح ہے اور ہمارے گھر والوں کی اصلاح کا سامان بھی ہے ، لہٰذا ہمیں اس نیک عمل پر عمل کرنا چاہیے۔
نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ * آن لائن استخارہ