Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Aik Peer e Kamil

کذب  ( جھوٹ ) ، فحش  ( یعنی بےحیائی )  ، چغلی ، غیبت ، زنا ، لواطت ، ظلم ، خیانت ، ریا ، تکبر ، داڑھی کتروانے ، فاسقوں کے انداز اپنانے اور ہر بُری  خصلت سے بچیں۔

جو ان  ( بیان کی گئی تمام )  باتوں کا عامِل رہے گا ، اللہ و رسول کے وعدے سے اس کے لئے جنّت ہے۔ ( [1] )  

اے عاشقانِ رسول ! پیرِ کامِل اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے تمام مریدوں کو یہ نصیحتیں فرمائیں ، آئیے ! نیت کرتے ہیں ، ہم جب تک زِندہ رہیں گے ، ان تمام نصیحتوں پر عَمَل کرتے رہیں گے ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے سچّے عقائد ، مذہبِ حق اہلسنت پر قائِم رہنے کی نصیحت فرمائی ، نیت کیجئے ! ہمیشہ مسلکِ اعلیٰ حضرت پر قائِم رہیں گے ، بدمذہبوں کی صحبت سے ہمیشہ بچتے رہیں گے ، صرف و صرف عاشقانِ رسول ہی کی صحبت اپنائیں گے ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ مسجد میں باجماعت ادا کرنے کی نصیحت فرمائی ، لہٰذا نیت کیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہو گی بلکہ جماعت بھی نہیں چھوٹے گی ، خدانخواستہ اگر کسی کی قضا نمازیں ہیں تو وہ جلد از جلد پُوری قضا نمازیں ادا کر لیں ، جن کے روزے قضا ہیں ، وہ روزے رکھنے کی نیت کر لیں ، جن پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے ، وہ زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کر لیں ، جن پر حج فرض ہوتا ہے ، وہ حج ادا کرنے کی نیت کر لیں اور جھوٹ، غیبت ، چغلی ، ریا کاری ، تکبر وغیرہ باطنی بیماریوں سے تو سب کو ہی بچنا ہے ، ان سے بچنے کی بھی نیت کر لیجئے !


 

 



[1]...حیاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 353تا354ملتقطاً۔