Ramzan, Quran Aur Shab e Quran

Book Name:Ramzan, Quran Aur Shab e Quran

کھانے پینے سے روکے رکھا ، اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما ، قرآنِ کریم کہے گا : اے اللہ پاک ! میں نے اسے رات کو سونے سے روکا ، اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما ، پَس ان دونوں ہی کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ ( [1] )   

چھوڑو اے فِرِشتو ! وہ آتے ہیں شَفاعت کو                وہ جس کے بھی حامی ہیں فِی النّار نہیں ہوتا

پہلی وحی کب اور کیسے نازِل ہوئی... ؟

پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ رمضان ، پیارے قرآن اور محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی کیا نِرالی شان ہے۔ ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ابھی اِعْلانِ نبوت نہیں فرمایا تھا ، اس سے پہلے بھی آپ ماہِ رمضان سے بہت محبّت فرماتے تھے۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر پہلی وحی بھی ماہِ رمضان ہی میں نازِل ہوئی۔  روایات میں ہے : ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عمر مبارک 40سال ہو چکی تھی ، ربیع الاَوَّل کے مہینے سے وَحْی کے آثار ظاہِر ہونا شروع ہوئے ، وہ اس طرح کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو سچّے خواب دکھائے گئے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جو خواب دیکھتے ، ہُو بَہُو وہی کچھ دِن میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے ہو رہا ہوتا تھا ، کم و بیش 6 ماہ اسی انداز پر گزرے ، پھِر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دِل میں خَلْوَت  ( یعنی تنہائی )  کی محبّت ڈال دی گئی۔ رمضانُ المبارک کا مُقَدَّس مہینا تھا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کھانے پینے کا کچھ سامان لیا اور غارِ حِرا میں تشریف لے گئے۔ مکہ مکرمہ میں اس وقت اور بھی غار تھے مگر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے غارِ حرا کا ہی انتخاب کیوں فرمایا ، اس کی بڑی پیاری حکمت عُلَما ئے کرام نے لکھی ، فرماتے ہیں : اس وقت غارِ حرا سے


 

 



[1]...مسند امام احمد ، جلد : 9 ، صفحہ : 400 ، حدیث : 23589خلاصۃً۔