Book Name:Ramzan, Quran Aur Shab e Quran
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 185 کا ایک حِصّہ سننے کی سَعَادَت حاصِل کی ، اس آیتِ کریمہ میں رمضان المبارک کا ایک خصوصی تَعَارُف پیش کیا گیا ہے۔ اس سے پچھلی آیات میں حکم ہوا تھا کہ اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں پھر یہ بھی بتایا گیا کہ روزے رکھنا تقویٰ حاصِل کرنے کا ذریعہ ہے اب بتایا جا رہا ہے کہ فرض روزوں کے لئے ایک مہینا مخصوص ہے اور وہ مبارک مہینا ماہِ رمضان ہے۔
اب ذہن میں سُوال اُبھرتا ہے کہ مہینے تو 12 ہیں ، فرض روزوں کے لئے رمضانُ المبارک ہی کو کیوں خاص کیا گیا ، اس میں کیا حکمت ہے ؟ اللہ پاک نے فرمایا :
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : جس میں قرآن نازل کیا گیا۔
یعنی یہ وہ مبارک و مُقَدَّس مہینا ہے کہ جس میں قرآنِ کریم نازِل کیا گیا ، چونکہ قرآن ربّ سے قریب کرنے والا ہے اور روزہ بھی قُرْبِ اِلٰہی دِلاتا ہے ، لہٰذا روزے بھی اسی مہینے میں رکھو تاکہ دُہْری ( double ) برکت ہو اور اللہ پاک کا زیادہ سے زیادہ قُرب مل سکے۔
تجھ پہ صَدْقے جاؤں رمضاں ! تُو عظیمُ الشَّان ہے
تجھ میں نازِل حق تَعَالیٰ نے کیا قرآن ہے ( [1] )
رمضانُ المبارک کی ایک اہم خصوصیت
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ رمضانُ المبارک کی بہت اَہَم خصوصیت ہے کہ اس ماہِ مبارک کو نزولِ ہِدایت کے لئے خاص کیا گیا ہے ، اللہ پاک نے انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لئے ، انسان کو جنّت کا راستہ بتانے کے لئے مختلف زمانوں میں 4 بڑی آسمانی کتابیں نازِل