Book Name:Ramzan, Quran Aur Shab e Quran
سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر۔ یہ تینوں عزّت دار ہیں : ( 1 ) : رمضان ( 2 ) : قرآن اور ( 3 ) : صاحِبِ قرآن ، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔ان تینوں کی آپس میں بڑی گہری مُناسبت ہے * ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہادِئ دوجہاں ( سب کے رہبر و راہنما ) ہیں ، قرآن کتابِ ہدایت ہے اور رمضانُ المبارک وہ مہینا ہے جو ہمارے دِل سے زنگ دُور کر کے اسے ہدایت قبول کرنے کے لائق بناتا ہے * ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن ہیں ، قرآن کتابِ رحمت ہے اور رمضان وہ مبارک مہینا ہے ، جس میں رَبّ کی رحمتیں چھما چھم برستی ہیں * ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سخیوں کے سردار ہیں ، مُنہ مانگی عطا فرماتے ہیں بلکہ مانگ سے کہیں زیادہ نوازتے ہیں بلکہ بِن مانگے ہی اتنا عطا فرما دیتے ہیں کہ کمی رہتی ہی نہیں ہے ، ایسے ہی قرآنِ کریم بھی بڑا سخی ہے کہ اس کا ایک حرف پڑھو ! 10 نیکیاں ملتی ہیں ، ایسے ہی رمضانُ المبارک بھی بڑا سخی ہے کہ ہر نیکی کا ثواب گنتی میں ہے ، کسی نیکی کا ثواب 10 گُنا ، کسی کا 100 گُنا ، کسی کا 700 گُنَا مگر ماہِ رمضان کی عِبَادت یعنی روزہ وہ ہے کہ اس کا اَجْر بےحد و بےحساب ملتا ہے * ایک اور بڑی اَہَم مناسبت ہے ، وہ یہ کہ ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم شافِعِ محشر ہیں ، روزِ قیامت شفاعتِ کبریٰ کا منصب آپ ہی کو نصیب ہو گا ، روایات کے مطابق زمین پر جتنے درخت ، جتنے پتھر ہیں ، روزِ قیامت پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ان کی تعداد کے برابر گنہگاروں کی شفاعت فرما کر جنّت میں پہنچا دیں گے۔ ( [1] ) ایسے ہی قرآن اور روزہ بھی روزِ قیامت شفاعت کریں گے۔ حدیثِ پاک میں ہے : روزہ اور قرآن روزِ قیامت بندے کی شفاعت کریں گے ، روزہ کہے گا : اے اللہ پاک ! میں نے اسے دِن کے وقت