Book Name:Ramzan, Quran Aur Shab e Quran
مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو ( Audio ) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک ( Click ) کریں گے ، آڈیو ( Audio ) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعی مسئلہ سیکھتے ہیں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی )
مسئلہ : روزہ میں عِطْر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔
وضاحت : عوام میں مشہور ہے کہروزہ میں عِطْر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے اصل مسئلہ یہ ہے : مائع خوشبو یعنی لِیکوِڈ حالت میں یا ٹھوس خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاالبتہ اگر کسی نے اگر بَتّی کا دُھواں مثلاً منہ یا ناک کے ذریعے اندر کھینچاجو کہ حَلْق میں ضرورجائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو