Book Name:Ramzan, Quran Aur Shab e Quran
اب اس بندے کو بادشاہت اور جنّت عطا کر دی جائے گی۔ پھر قرآنِ کریم سے کہا جائے گا : ھَلْ رَضِیْتَ ؟ ( اے قرآن ! ) کیا اب تُو راضی ہے ؟ قرآنِ کریم کہے گا : ہاں ، اے رَبّ کریم ( اب میں راضی ہوں ) ۔ ( [1] )
تلاوت کا جذبہ عطا کر اِلٰہی ! معاف فرما میری خطا ہر اِلٰہی !
اللہ پاک ہمیں عِبَادت و ریاضت کرتے ہوئے ، خُوب اچھے انداز سے رمضانُ المبارک گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ، کاش ! اس بار رمضانُ المبارک میں ہم زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنے ، زیادہ سے زیادہ ذِکْر و درود کرنے ، کثرت سے نوافِل پڑھنے ، کثرت سے صدقہ و خیرات کرنے اور سارے روزے بہتر انداز میں رکھنے کی توفیق نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہ عنہا کا ذِکْرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو ! 3 رمضان المبارک یَوْمِ خاتُونِ جنّت ہے۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری اور لاڈلی شہزادی ، اِمامِ حسن واِمامِ حسین رَضِیَ اللہ عنہما کی امی جان ، حضرت فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہ عنہا کا وِصال شریف 3 رمضان المبارک 11 ہجری کو ہوا ، اس مُنَاسبت سے آئیے ! سیدہ خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہ عنہا کی روزوں سے محبّت کا ایک اِیْمان افروز واقعہ سُنتے ہیں :
عظیم صحابیہ حضرت اُمِّ ایمن رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک مرتبہ سخت گرمی کے دِن