Book Name:Ramzan, Quran Aur Shab e Quran
فرمائیں : ( 1 ) : تَوْرات ( 2 ) : زَبُوْر ( 3 ) : انجیل اور ( 4 ) : قرآنِ کریم۔ یہ چاروں کتابیں نازِل کرنے کے لئے اللہ پاک نے جس مہینے کا انتخاب کیا ، وہ ماہِ رمضان ہے۔ مُسْنَدِ امام اَحْمد کی روایت میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : * حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات نازِل ہوئے * تَوْرات شریف رمضان المبارک کی 7وِیں رات نازِل ہوئی * انجیل شریف رمضان المبارک کی 14 وِیں رات نازِل ہوئی ( [1] ) اور مُصَنَّف اِبْنِ اَبِی شَیْبَہ کی روایت میں ہے : * زَبُوْر شریف رمضان المبارک کی6تاریخ کو نازِل ہوئی ۔ ( [2] ) باقِی رہا قرآنِ کریم تو اللہ پاک نے رمضانُ المبارک کا تَعَارُف ہی ان الفاظ سے کروایا ہے :
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ ( پارہ2 ، سورۂ بقرہ : 185 )
ترجَمہ کَنْزُ الاِیْمان : رمضان کا مہینا جس میں قرآن اُترا۔
تفسیر صِراط الجنان میں ہے : * قرآنِ کریم کے نازل ہونے کی ابتدا رمضان میں ہوئی۔ ( [3] ) * مکمل قرآنِ کریم رمضان المبارک کی شب ِقدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا کی طرف اتارا گیا اور بیتُ العزّت میں رہا ( [4] ) * یہاں سے وقتاً فَوقتاً حکمت کے مطابق جتنا جتنا اللہ پاک کو منظور ہوا جبریل امین علیہ السّلام لاتے رہے اوریہ نزول تیئس سال کے عرصہ میں پورا ہوا۔
پیارے اسلامی بھائیو ! یہاں ایک ایمان افروز نکتہ ہے ، دیکھئے ! اللہ پاک نے قرآنِ کریم نازِل فرمایا ، کب نازِل ہوا ؟ رمضانُ المبارک میں ، کس پر نازِل ہوا ؟ محبوبِ رحمٰن ، مکی مدنی