Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

ٹیلی تھون  ( عطیات مہم )  کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 6121  ( 6 ہزار 121 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 112 ، 70 ، 2  ( 2 لاکھ 70 ہزار 112  ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے * نابینا بچوں کے لئے بھی الگ سے مدرسۃ المدینہ قائم ہیں۔  آغاز سے اب تک تقریباً940 ، 39 ، 4  ( 4 لاکھ 39 ہزار 940  ) نے ناظرہ اور حفظِ قرآن مکمل کیا * فروغِ علمِ دین  ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں ۔اب تک  تقریباً1309  ( 1 ہزار 309  ) جامعۃ المدینہ  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 1 ، 17 ، 402  ( 1لاکھ17 ہزار 402 ) طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( عالِم و عالِمہ کورس ، فیضانِ شریعت کورس ) مفت کروایا جا رہا ہے۔اب تک تقریباً 117 ، 16  ( 16 ہزار 117 ) عالِم و عالمہ کورس ، فیضانِ شریعت کورس مکمل کر چکے ہیں۔ لاکھوں حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ ، مُعَلِّم ، عالِم و مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اِصلاحِ امّت اور کردار سازی کا کام جاری ہے * درجن سے زیادہ دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Canter ) میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں دینی کتابیں چھاپی جا چکی ہیں * فیضان آن