Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

معلوم ہوا؛ راہِ خُدا میں خرچ کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ ہم اگر دِین کی مالِی خِدْمت چھوڑ دیں گے تو مسجدیں کیسے بن سکیں گی؟ لاکھوں حُفّاظ کیسے تیار ہو پائیں گے؟ ہزاروں عُلماء ، 80 سے زائد دِینی شعبے کیسے کام کر پائیں گے؟ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی دِین کی خدمت کر رہی ہے ، دعوتِ اسلامی مسجد بناؤ تحریک بھی ہے ، دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے دعوتِ اسلامی ایمان بچاؤ تحریک بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی ہماری نسلوں کو بچا رہی ہے ، گھر گھر میں نیکی کی دعوت پہنچا کر گھروں کو اَمن کا گہوارہ بنا رہی ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی  کا ساتھ دیں گے تو  اِنْ شآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا فائدہ ہمیں ، ہماری نسلوں کو ہی ہو گا۔ لہٰذا ہمّت کیجئے ! دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیجئے ! دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ! اللہ پاک نے چاہا تو دِین و دُنیا کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں