Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

غوثِ پاک کی مبارک زِندگی کا ایک اَہَم مقصد

شوَّالُ الْمُکَرّم ، 545 ہجری ، جمعہ کا دِن تھا ، حُضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے مدرسہ میں مسلمان بھائیوں کی خیر خواہیکے موضوع پر بیان کیا ، دورانِ بیان آپ نے فرمایا : پاک ہے وہ ذات جس نے میرے دِل میں مخلوق کی خیر خواہی کا جذبہ ڈال دیا اور مخلوق کی خیر خواہی کرنا میری زِندگی کا بڑا مقصد بنایا۔ بےشک مَیں تمہیں نصیحت کرنے والا ہوں ، مَیں اس پر تم سے کوئی جزانہیں چاہتا ، میری خوشی اسی میں ہے کہ تم کامیاب ہو جاؤ ! اگر تم ہلاک ہوئے تو مجھے غَم ہو گا۔ ( [1] )

اسیروں کے مشکل کشا غوثِ اعظم      فقیروں کے حاجت رَوَا غوثِ اعظم

گِھرا ہے بلاؤں میں بندہ تمہارا           مدد کے لئے آؤ یاغوثِ اعظم

غوثِ پاک اور خیرخواہئ اُمّت کا جذبہ

پیارے اسلامی بھائیو ! حُضور غوثِ اعظم ، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دِل میں اُمّت کی خیرخواہی کا جذبہ کس قدر بھرا ہوا تھا ، اس کا اندازہ لگانے کے لئے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ایک اِیْمان افروز فرمان سنیئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! یہ فرمانِ ذیشان سُن کر عاشقانِ غوثِ اعظم کا دِل جھوم جائے گا۔

546 سنِ ہجری ، رَجَبُ الْمُرجَّب کا مہینا تھا ، جمعہ کے دِن حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے اپنے مدرسے میں تَوحید کے موضوع پر طَوِیْل بیان فرمایا ، بیان کے آخر میں گفتگو کو سمیٹتے ہوئے فرمایا : اے لوگو ! مَیں تمہاری طرف صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لئے


 

 



[1]...الفتح الربانی ، المجلس السادس ، صفحہ : 41۔