Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

کہ تم میں سے کسی کو بھی قبر کی وَحْشت و تنہائی سے دوچار نہ ہونا پڑے ، تم میں سے کسی کی بھی قبر جہنّم کا گڑھا نہ بنے ، مَیں خُود تمہاری قبر میں اُتروں اور تمہاری طرف سے نَکِیْرَیْن کے سوالوں کے جواب بھی خُود ہی دُوں تاکہ تمہاری قبر جنّت کے باغوں میں سے باغ بن جائے اور تم نجات پا جاؤ... ! !

ایمان اس کا بچ گیا شیطان سے ، جو تیرے ہے سلسلے میں آ گیا بغداد والے مرشد ( [1] )

اللہ پاک حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے۔ کاش ! ہم آپ کے کامِل مرید بن جائیں۔

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف

شہنشاہِ بغداد ، حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ الحمدللہ ! مشہور و معروف ہستی ہیں * آپ کا نامِ پاک : عبد القادِر اور کنیت : ابومحمد ہے * مُحْیُ الدِّین  ( یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے )  اور غَوْثُ الثَّقَلین  ( یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث ، مددگار )  آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں۔

تُو ہے وہ غَوْث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا    تُو ہے وہ غَیْث کہ ہر غَیْث ہے پیاسا تیرا

وضاحت : یعنی اے ہمارے پیارے غوث پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ! آپ وہ غوث ہیں کہ ہر غوث آپ کا عاشِق ہے ، آپ بارِش کا وہ نایاب پانی ہیں کہ خُود بارِش بھی اس کی پیاسی ہے۔ 

 * حضور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جیلان میں پیدا ہوئے * 91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے * 561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا  ( [2] )  * آپ وَلیوں کے ولی ہیں ، پیروں کے پِیر ہیں ، پِیر دستگیر ، روشن ضمیر ،


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 546۔

[2]...غوث پاک کے حالات ، صفحہ : 15بتغیر قلیل۔