Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

لائن اکیڈمی  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہیں  جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ، قرآنِ پاک  ( حفظ و ناظرہ ) پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائد آن لائن کورسز کے ذریعے 77 ممالک  ( Countries ) میں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے * مدنی چینل “کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔ * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  

13 نومبر  2022ء بروز اِتوار ٹیلی تھون ( یعنی عطیات مہم کا سلسلہ )  ہونے جا رہا ہے ، آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے ! خدمتِ دین کے تمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ  سے تعاون فرمائیں ۔ ایک یُونٹ : 10 ہزار کا ہے۔ جو ایک یُونٹ دے سکتے ہیں ، وہ ایک دیں ، جو 12 دے سکتے ہیں ، وہ 12 دیں ، جس کی جتنی ہمّت ، جس کو جتنی توفیق۔ بہرحال ! ٹیلی تھون میں حِصَّہ ضرور شامِل کیجئے !  پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِيئُ غَضَبَ الرَّبِّ وَتَدْفَعُ مِيتۃَ السُّوْءِیعنی صدقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ہے اور بُری موت کو دفع کرتا ہے۔ ( [1] )  

حکیم الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اس حدیث  پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : یعنی صدقہ کرنے والے کی زندگی بھی اچھی ہوتی ہے کہ اوّلاً تو اس پر دنیوی مصیبتیں آتی نہیں اور اگر امتحاناً آبھی جائیں تو اللہ پاک  کی طرف سے اسے سکون قلبی نصیب ہوتا ہے۔ ( [2] )  


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء فی صدقۃ ، صفحہ : 189 ، حدیث : 664۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 3 ، صفحہ : 103بتغیر قلیل ۔