Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
یُوں کَشْفُ الْمَحْجُوب کا مطلب بنے گا : دِل کے پردے کھولنے والی کِتَاب * خواجہ نظامُ الدِّیْن اَوْلیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے : جسے پِیرِ کامِل نہ ملتا ہو ، وہ کَشْفُ الْمَحْجُوب پڑھ لے ، پیرِ کامِل مِل جائے گا۔ ( [1] )
کَشْفِ مَحْجُوب ہے فیضِ داتا حُضُور کَشْفِ مَحْجُوب میں زِندگی کا سرور
اس کی عظمت میں بولے یہ خواجہ نِظام ہے یہ رہبر سراپا ، کرامت کا نُور
ہے یہ نسخۂ نایاب دِل کے لئے جو پڑھے دِل لگا کر ، سمجھ کر اسے
پیرِ کامِل ملے ، بند رَسْتہ کھلے گنج بخشی ہے اس کی یہ ظاہِر ظہور
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
داتا حُضُور اور اچھی اچھی نیتیں
پیارے اسلامی بھائیو ! بزرگوں کی ہر ادا ہی نرالی ہوتی ہے ، ان کےمبارک انداز میں ہمارے لئے عِلْمِ و حِکمت کے بےشُمار مدنی پھول ہوتے ہیں۔ حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے جب کَشْفُ الْمَحْجُوب شریف لکھی تو یہ عَظِیْم کتاب لکھنے میں آپ کا جو انداز تھا ، اس مبارک انداز میں بھی ہمارے لئے بہترین سبق ہے ، چنانچہ خُود دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے بیان کے مطابق آپ نے کَشْفُ الْمَحْجُوب شریف لکھنے سے پہلے 2 اَہَم کام کئے : ( 1 ) : پہلے آپ نے اِستخارہ کیا ( 2 ) : پھر جب اِستخارے میں یہ اِشارہ مِل گیا کہ کِتَاب لکھنا بہتر ہے تو آپ نے اچھی اچھی نیتیں کیں ، پھر کتاب لکھنا شروع فرمائی۔
دِینی سُوالات کا جواب دینے میں احتیاط کیجئے !
سُبْحٰنَ اللہ ! غور فرمائیے ! داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے سُوال پوچھا گیا تھا ، آپ عالِمِ