Data Huzoor Ki Nasihatain

Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

انہیں ڈر جانا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے : جو بغیر عِلْم کے فتویٰ  ( یعنی دِینی سُوالوں کے جواب )  دیتا ہے ، اس پر زمین و آسمان کے فرشتے لعنت بھیجتے ہیں۔ ( [1] )  

اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے !

پیارے اسلامی بھائیو !  اب یہاں ایک اور اِعتبار سے غور فرمائیے !  داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ایک دِینی کتاب لکھنی تھی ، اس سے پہلے آپ نے غور فرمایا کہ یہ کتاب لکھنا میری آخِرت کے لئے بہتر ہے یا نہیں ،  لہٰذا آپ نے اِستخارہ کیا ، پھر اچھی اچھی نیتیں کیں ، پھر کتاب لکھنا شروع فرمائی۔ اب ہم غور کریں : ہمارا اَنداز کیا ہوتا ہے؟ * ہمارے دِل میں بَس خیال آنے کی دیر ہوتی ہے ، جھٹ سے وہ کام کر ڈالتے ہیں * ہمارے ہاں بڑی بڑی عِمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں * کروڑوں کے کاروبار شروع کر دئیے جاتے ہیں * ہماری زِندگی کے 20 ، 20 سال سکولوں کالجوں میں گزر جاتے ہیں * لاکھوں روپیہ خرچ کر دیا جاتا ہے * نوکری کرنے میں ، اپنا کاروبار کرنے میں ایک عرصہ گزار دیتے ہیں ۔کبھی ہم نے غور کیا : ہم یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟ * کیا اس میں ہماری کوئی اچھی نیت ہے؟ * کیا اس میں ہماری آخِرت کا بھلا ہے؟ * کبھی ہم تھوڑی دیر کے لئے غور و فکر کریں ، کاغذ قلم لے کر بیٹھ جائیں اور اپنی زِندگی میں جو ہم نے بڑے بڑے کام کئے ہیں مثلاً سکول میں پڑھتے رہے ، کالج میں پڑھتے رہے ، ڈگریاں حاصِل کیں ، گھر بنایا ، گاڑی خریدی ، یُوں جو بڑے بڑے کام اب تک کر لئے ہیں ، ان کی ایک فہرست بنا لیں ، پھر اُن میں ہر ایک کام کے سامنے صرف یہ لکھتے جائیں کہ یہ کام میں نے کیوں کیا تھا؟ اپنی خواہش


 

 



[1]...جامِع صَغیر ، صفحہ : 517 ، حدیث : 8491۔