Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
جائیں ، ہمارا سونا عبادت میں شُمار ہو گا * صبح اُٹھیں ، نمازِ فجر ادا کریں ، ناشتہ کرنے سے پہلے نیت کر لیں : عِبَادت پر قُوَّت حاصِل کرنے کے لئے ناشتہ کرتا ہوں * کام پر جائیں تو نیت کر لیں : اللہ پاک کی رضا کے لئے حلال رِزْق کماؤں گا * یُوں ہر نیک اور جائِز کام سے پہلے کم از کم ایک ایک اچھی نیت کرتے جائیں ، ہمارا ہر جائِز کام نیکیوں میں شُمار ہوتا چلا جائے گا اور ہم زِندگی کا اکثر حِصَّہ نیکیوں میں گزارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی بہت پیاری کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب سے عِلْم و حکمت کے چند مدنی پھول چننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں مگر اس سے پہلے ایک حدیثِ پاک سنیئے ! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَلَا سُن لو ! اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃًبے شک جسم میں خون کا ایک لوتھڑا ہے ، اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ جب یہ ( خون کا لوتھڑا ) ٹھیک ہو جائے تو پُورا جسم ٹھیک ہو جاتا ہے ، وَ اِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اور جب یہ خراب ہو تو پُورا جسم خراب ہو جاتا ہے اَلَا وَ ھِیَ الْقَلْبُ سُن لو ! خون کا یہ لوتھڑا دِل ہے۔ ( [1] )
معلوم ہوا اَصْل مَقْصُود دِل کی پاکیزگی اورصَفَائی ہے کہ اگر دِل صَاف ہو گیا تو اس کی برکت سے ظاہِر بھی صاف ہو جائے گا۔