Data Huzoor Ki Nasihatain

Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

عمر سے بھی وہ افضل ہیں ، وہ عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ   یقیناً پیشوائے مرتضیٰ صدیقِ اکبر ہیں

طبیبِ ہر مریضِ لادَوا صدیقِ اکبر ہیں       غریبوں بےکسوں کا آسرا صدیقِ اکبر ہیں ( [1] )

فرمانِ داتا حُضُور کی مزید وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو !   ویسے دِل کی صَفَائی کا پُورا نصاب ہے ، امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اِحْیاءُ الْعُلوم میں اسے تفصیل سے بیان فرمایا ہے ، داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بھی کَشْفُ الْمَحْجُوب میں دِل سے گُنَاہوں کے پردے دُور کرنے کے طریقے ہی بتائے ہیں مگر ان تمام تفصیلات کا خُلاصہ یہی 2چیزیں ہیں :  ( 1 ) : ایک اَصْل؛ یعنی دِل سے غَیْرُ اللہ  ( یعنی ہر وہ چیز جو اللہ پاک سے دُور کرے ، اس ) کی محبت نِکال دینا۔  جو اللہ پاک سے دُور نہ کرے بلکہ اللہ پاک کے قُرْب کا ذریعہ ہو مثلاً ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، اولیائے کرام وغیرہ ایسی جگہ انہیں غَیْرُ اللہ نہیں کہا جاتا۔  خیر !  دِل کی صَفَائی کے لئے پہلی ضروری چیز ہے : غَیْرُ اللہ کی محبت دِل سے نکالنا اور  ( 2 ) : دوسری چیز ہے : دِل کو دُنیا کی محبت سے خالی کر لینا۔ یہ پہلی چیز ہی کی ایک شاخ ہے۔

یہ دونوں چیزیں اَصْل بنیاد ہیں۔ اللہ پاک نے ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو حکم دیا :

وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ     ( پارہ : 29 ، سورۂ مزمل : 8 )

ترجمہ کنز الایمان : اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہَو رَہو۔

ایک بار ایک شخص نے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 565 و 566۔