Data Huzoor Ki Nasihatain

Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

محل میں آگ لگ گئی

حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جب لاہور تشریف لائے تو یہاں آپ نے زیادہ توجہ ایک ہی کام پر فرمائی؛ اسلام کی تبلیغ کرنا اور اللہ پاک کے بندوں کو اللہ پاک کے رستے پر لگانا ، آپ دِن رات پُوری لگن اور ذوق و شوق کے ساتھ یہ فریضہ اَنجام دیتے رہے ، جہاں موقع ملتا ، نیکی کی دعوت کے مدنی پھول لٹاتے ، کافِروں کو اِسلام کی دعوت دیتے اور بے عمل مسلمانوں کو نیک اَعْمال کی ترغیب دِلاتے ،  داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کوششوں سے لوگ دِیْنِ اسلام کی طرف مائِل ہونے لگے ، کافِر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے لگے ، مسجدیں آباد ہونا شروع ہو گئیں اور لوگ آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہو کر عِلْمِ دین سیکھنے لگے۔  

اس وقت لاہور کا حاکِم کافِر تھا ، جب حاکِمِ لاہور کو ان باتوں کی خبر ہوئی تو وہ سخت غصّے ہوا ، اس نے فوراً اپنے سپاہیوں کو حکم دیا : جلدی سے اس دَرْوَیش  ( یعنی داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ )  کے تبلیغی سلسلے کو ختم کرو اور اسے لاہور سے باہَر نکال دو !  حاکِم کا حکم سُن کر سپاہیوں کا ایک دستہ داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی قیام گاہ پر آیا ، یہ رات کا وقت تھا ، داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے خیمے میں تشریف فرما ذِکْر و فِکْر میں مَصْرُوف تھے۔ سپاہیوں نے داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو حاکِمِ لاہور کا حکم سناتے ہوئے کہا : آپ فوراً یہاں سے چلے جائیں اور آیندہ کبھی یہاں نظر نہ آئیں۔ داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے نرمی سے فرمایا : میں تو اللہ پاک کے بندوں تک اللہ پاک کا پیغام پہنچاتا ہوں تاکہ اُن کی آخِرت سَنْوَر جائے۔ سپاہی گرج کر بولے : ہم یہ سب نہیں جانتے ، حاکِمِ لاہور کا حکم ہے ، بس آپ کو یہاں سے جانا ہی ہو گا۔ اب داتا حُضُور