Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔ ( [1] )
کاش ! پھر لاہور میں نیکی کی دعوت عام ہو فیض کا دریا بہادو سرورا داتا پیا
مسجدیں آباد ہوں اور سنتیں بھی عام ہوں فیض کا دریا بہادو سرورا داتا پیا ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سُوال کے جواب میں پُوری کِتاب لکھ دی
پیارے اسلامی بھائیو ! حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ الحمد للہ ! زبردست عالِمِ دین ہیں اور آپ کے اندر مسلمانوں کی خیر خواہی کا بہت جذبہ تھا ، آپ کے ایک رفیق ( دوست ، ساتھی ) ہیں : حضرت ابوسَعِید ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ۔ انہوں نے ایک بار داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے کچھ سُوالات پوچھے ، مثلاً صُوفیائے کرام کے عقائد کیا ہیں؟ * دِل میں اللہ پاک کی محبت پیدا کرنے کا طریقہ کیا ہے * اس کی رُکاوٹیں کیا ہیں؟ * وغیرہ۔ اپنے مسلمان بھائی کی دِینی اور علمی مدد کرتے ہوئے داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ان سوالوں کے جواب میں پُوری کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب لکھ کر ان کی مُشکِل آسان فرمائی اور آیندہ آنے والے مسلمانوں کے لئے بھی عِلْم و حکمت کا بہترین ذخیرہ جمع فرما دیا۔
* کَشْفُ الْمَحْجُوب بہت زبردست اور لاجواب کتاب ہے * بڑے بڑے صُوفیائے کرام اس کتاب کو باقاعدہ پڑھتے بھی تھے اور اپنے شاگردوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے * کَشْف کا معنی ہے : کھولنا اور مَحْجُوْب کا مطلب ہے : پَرْدَے میں رکھی ہوئی چیز۔ گُنَاہوں کی وجہ سے دِل پر جو میل چڑھتی ہے ، صُوفیائے کرام اسے حِجَاب کہتے ہیں ،