Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
پھیلایا ، لوگوں کو قرآن و سُنَّت کی تعلیم دی ، اپنے اَخْلاق سے ، کِردار سے ، کبھی بیانات فرما کر ، کبھی کرامات دکھا کر بےشُمار کافِروں کو مسلمان کیا ، جو پہلے سے مسلمان تھے ، انہیں سُنَّتوں کا پیکر بنایا ، کئی عالِم بنائے ، کئی لوگوں کو اپنی تربیت میں رکھ کر وِلایَت کے بلند مقامات تک پہنچایا * کم و بیش 30 سال کے عرصے میں آپ نے بَرِّ صغیر میں ایک اِنقلاب برپا کر دیا * پختہ قول کے مطابق آپ نے 465 ہجری کو اس دُنیا سے پردہ فرمایا * آپ کا مزار مبارک لاہور میں ہے * آپ ہی کی نسبت سے لاہور کو مرکزُ الْاَولیا اور داتا نگر بھی کہا جاتا ہے۔ ( [1] )
کیا غرض دَر دَر پھروں میں بھیک لینے کے لئے ہے سلامت آستانہ آپ کا داتا پیا
جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دِن ہو مِری اُمِّید کا گلشن ہَرا داتا پیا ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عادتِ کریمہ تھی کہ آپ اَوْلیائے کرام کے مزارات پر حاضِر ہوا کرتے تھے ، بالخصوص جب کوئی مُشکِل پیش آجاتی تو اس مُشکِل کے حل کے لئے باقاعِدہ اہتمام کے ساتھ مزارات پر جایا کرتے تھے۔ آپ خود فرماتے ہیں : ایک بارمجھے کوئی مُشکِل پیش آئی تو میں حضرت بَایَزِیْد بِسْطامی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مزار پر حاضِر ہوا تو اس کی برکت سے میری مُشکِل آسان ہو گئی۔
ایک بار کا واقعہ ہے ، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو ایک مُشکِل پیش