Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain
خِدْمت میں عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ایسی نصیحت فرمائیے ! جس پر عَمَل کرنے سے میں اللہ پاک کا محبوب بندہ بن جاؤں؟ فرمایا : اِزْہَدْ فِی الدُّنیا یُحِبُّکَ اللہ دُنیا سے بےرغبتی اختیار کر لو ! اللہ پاک تجھ سے محبت فرمائے گا۔ ( [1] )
مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : انسان اَشْرَفُ الْمَخْلُوْقَات ہے ، سب کچھ اس کے لئے پیدا کیا گیا ، اللہ پاک فرماتا ہے :
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًاۗ ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرۃ : 29 )
ترجمۂ کنز الایمان : وہی ہے جس نے تمہارے لئے بنایا جو کچھ زمین میں ہے۔
معلوم ہوا دُنیا کی ہر چیز انسان کے نفع کے لئے پیدا کی گئی۔ اب سُوال یہ ہے کہ انسان بھی کسی کے لئے بنا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب اس آیت میں ہے :
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) ( پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات : 56 )
ترجمہ : اور میں نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں۔
گویا فرمایا گیا : اے انسان سب کچھ تیرے لئے اور تُم ہمارے لئے ، مخلوق تمہارے لئے اور تُم خالِق کے لئے۔ ( [2] )
معلوم ہوا؛ ہم دُنیا کے لئے نہیں بنے بلکہ دُنیا ہمارے لئے ہے اور ہم کس کے لئے ہیں؟ اللہ پاک کے لئے * اللہ پاک کی عِبَادت کے لئے * دِل میں اللہ پاک کی ، اللہ پاک کے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت بسانے کے لئے * اگر ہم دِل سے دُنیا کو نِکال دیں ، غَیرُ اللہ کی محبت دِل سے فَنَا کر دیں تو کیا ہو گا؟ دِل صاف ہو جائے گا * دِل