Masjid Ke Adaab

Book Name:Masjid Ke Adaab

  ( 9 )  آنکھوں کو گناہوں  ( یعنی بدنِگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟  ( 10 )  کانوں  کو گناہوں یعنی غیبت  ، گانے باجوں ،  بُری اورگندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟ ( 11 )  راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں ؟  اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا ؟   ( 12 )  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’  ماہنامہ فیضانِ مدینہ ‘‘ کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا ؟  ( 13 )  بات چیت ، فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا ؟   ( 14 )   ( گھر میں یا باہر ) کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے ؟  ( 15 )  اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟  ( 16 ) ’’  مَرکزی مجلسِ شوریٰ ‘‘  کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی ؟   ( 17 )  گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی  آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی ؟  ( 18 )  مَدرسۃُ المدینہ  ( بالِغان ) میں قرآنِ کریم  پڑھا ،  یا پڑھایا ؟   ( 19 ) عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی ؟   ( 20 )  دعوتِ اِسلامی کے  دینی کاموں کو اپنے نگران  کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟  ( 21 ) صد ا ئے مد ینہ لگائی ؟  ( 22 )  اپنے گھر کے جَھروکوں  ( یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں ) سے ( بِلاضرورت ) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی ؟  ( 23 )  آپ کےہاں  گھر درس ہوا  ؟ یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا ؟  ( 24 )  کم ازکم ایک مَدَنی درس ( مسجد  ، دُکان ،   بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا ، یاسُنا ؟   ( 25 )  سُنّت کے مطابق لباس ( جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ )  پہنا ؟  ( 26 )  کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے ؟  ( 27 ) داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا ؟  ( 28 ) گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی ؟  ( 29 ) سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں ؟   ( 30 )  گھر ، دفتر ، بس ، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟  ( 31 )  اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا ؟  ( مسواک ،  گھر میں  آناجانا ، سوناجاگنا ،  قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ ) ؟ ( 32 ) ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں ؟