Masjid Ke Adaab

Book Name:Masjid Ke Adaab

سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !آئیے!شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت   دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے 101 مدنی پُھول سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں :  *  سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے ،  *  سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے : اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحیٰ ترجمہ : اے اللہ پاک!میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں ( یعنی سوتا اور جاگتا ہوں ) ۔ ( بخاری ، ۴ / ۱۹۶ ، حدیث :  ۶۳۲۵ )  *  عصر کے بعد نہ سوئیں عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔ فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   : جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے۔  ( مسند ابی یعلیٰ ،  حدیث : ۴۸۹۷  ، ۴  / ۲۷۸ )   * دوپہر کو قیلولہ (  یعنی کچھ دیر لیٹنا ) مستحب ہے۔  ( فتاویٰ ہندیۃ ،  ۵ / ۳۷۶ )   مفتی محمد امجد علی اعظمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  فرماتے ہیں :  غالِباً یہ ان لوگوں کے لیے ہوگا جو شب بیداری کرتے ہیں ،  رات میں نمازیں پڑھتے ذکرِ الٰہی کرتے ہیں یا کُتب بینی یا مطالعے میں مشغول رہتے ہیں کہ شب بیداری میں جو تکان ہوئی قیلولے سے دَفع ہوجائے گی۔  ( بہارِشريعت حصّہ۶ا ، ۳ /  ۷۹ )  *  دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب و عشاء کے درمیان میں سونا مکروہ ہے۔ ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۷۶  )

(اعلان )

چھینکنے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع

میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود