Share this link via
Personality Websites!
* جب لڑکے اور لڑکی کی عمر دس سال کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہیے بلکہ اس عُمر کا لڑکا اتنے بڑے ( یعنی اپنی عمر کے ) لڑکوں یا ( اپنے سے بڑے ) مَردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے۔ ( دُرِّ مُختار ، رَدُّ الْمُحتار ، ۹ / ۶۲۹ ) ، * میاں بیوی جب ایک چار پائی پر سوئیں تو دس برس کے بچّے کو اپنے ساتھ نہ سُلائیں ، لڑکا جب حدِشَہوت کوپَہنچ جائے تو وہ مَرد کے حکم میں ہے۔ ( دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۳۰ ) * نیند سے بیدار ہوکرمِسواک کیجئے ، * رات میں نیند سے بیدار ہوکر تہَجُّد ادا کیجئے تو بڑی سعادت ہے۔ ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : فرضوں کے بعد افضل نَماز رات کی نماز ہے۔ ( مُسلِم ، ص ۵۹۱ حدیث : ۱۱۶۳ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* کفر و فقر سے پناہ کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق”کفر و فقر سے پناہ کی دعا“یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ۔ ( نسائی ، ص۲۳۱ ، حدیث : ۱۳۴۴ )
ترجمہ : اے اللہ! میں کفر ، فقر اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ ( مدنی پنج سورہ ، ص ۲۲۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami