Book Name:Masjid Ke Adaab
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔( [1] )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 14جولائی 2022ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
سونے جاگنے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* سونے میں مستحب یہ ہے کہ باطہارت سوئے اور * کچھ دیرسیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رُخسار ( یعنی گال ) کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر ( اَیْضاً ) ، * سوتے وَقت قَبْر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا سوا اپنے اعمال کے کوئی ساتھ نہ ہوگا * سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تہلیل و تسبیح وتحمید پڑھے ( یعنی لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ- سُبْحٰنَ اللہِاور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کا ورد کرتا رہے ) یہاں تک کہ سوجائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اٹھتا ہے اور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اُسی پر اٹھے گا۔ ( اَیْضاً ) ، * جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔ ( بخاری ، ۴ / ۱۹۶ ، حدیث : ۶۳۲۵ ) ترجمہ : تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ، * اُسی وَقت اس کا پکا اِرادہ کر ے کہ پرہیز گاری وتَقویٰ کریگا کسی کو ستائے گا نہیں۔ ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۷۶ )