Masjid Ke Adaab

Book Name:Masjid Ke Adaab

   2عاشقانِ رسولوں کو   فرض عُلُوم اور سنتیں سکھائی جاتی ہیں ۔

   3مدنی قافلوں کے مُسافر عاشقانِ رسول  بھی مسجدوں میں قیام کرتے ہیں ،  یُوں انہیں اپنااکثر وقت مسجد میں گُزارنے  اور عِلْمِ دِیْن حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

   4بعدِفجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ ہوتا ہے ،  جس میں کم از کم تین  ( 3 ) آیات ،  ترجمہ ٔ کنزالایمان وتفسیرخزائن العرفان / تفسیرنورالعرفان / تفسیرصراط الجنان کے ساتھ  سُنائی جاتی ہیں۔

   5مختلف نمازوں کے بعدمدنی درس یعنی امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتب و رسائل کے ذریعے عِلْمِ دِین  کےمدنی پُھول لُٹائے جاتے ہیں۔

   6دعوتِ اسلامی کے بعض مدنی مراکز ( فیضانِ مدینہ )  میں ’’  دار السنّہ  ‘‘ مَوْجُود  ہیں ،  بنیادی ضروریاتِ دِین ، نماز کا عملی طریقہ ، مختلف موضوعات پر سُنّتیں وآداب سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہتا ہے۔ آپ بھی مَساجد آباد کرنے اور عِلْمِ دِین  سیکھنے سکھانے کیلئے  اس عَظِیْم کام میں شامل ہوکر رحمتِ خُداوَنْدی کے حقدار بن جائیے ۔

   7مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے دُرست مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھناسکھایاجاتا ہے ، اس کی برکت سے بھی  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  مسجدیں آباد رہتی ہیں۔

   8 اَلْحَمْدُلِلّٰہ وقتاً فوقتاً مختلف کورسز ( مثلاً63دن  مدنی تربیتی کورس ، 7 دن 12 دینی کام  کورس ، 7 دن اصلاح اعمال کورس )  اور مختلف مواقع پرہونے والے مدنی مشوروں اورتربیتی اجتماعات کے ذریعے کثیر عاشقانِ رسول مسجدوں کو آباد رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

مسجد کے آداب کا خیال رکھئے

                 پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!اللہ پاک کے گھروں کو آباد رکھنا اور ان سےمَحَبَّت کرنا بڑی سَعادت کی بات ہے ،  لیکن مَساجِد کے آداب کا خیال رکھنا اور اسے ہر طرح کی ناپسندیدہ