Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

لگانے والے کو آخرت سے پہلے عذابِ قبر میں مبتلا کیا جائے گااور چغل خور اَوَّلاً جنت میں نہ جائے گا۔افسوس صد کروڑ افسوس!دوستوں کی محفل ہو یا مذہبی اجتماع کے بعد کی بیٹھک،شادی کی تقریب ہو یا تعزِیت کی نشست،کسی سے مُلاقات ہو یا فون پربات، چند منٹ بھی اگر کسی سے گفتگوکی صُورت بنےاوردِینی معلومات رکھنے والا کوئی حسّاس فرد اگر اُس گفتگو کی تَفتیش کرے تو شاید اکثر مجالس میں دیگر گناہوں بھرے الفاظ کے ساتھ ساتھ وہ درجنوں چُغلیاں بھی ثابِت کردے۔آئیے!اب اپنا دل تھام کر چغل خوری کی ہلاکت خیزیوں پر مشتمل ایک عبرت ناک حکایت سنئے اور  چغل خوری سے بچنے کی نِیَّت کیجئے، چنانچہ

چُغلی سے گھر کی بربادی

مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے”گناہوں کی نحوست“کے صَفْحہ نمبر 71پر ہے:ایک شخص نے کسی کے ہاتھ اپنا ایک غُلام فروخت کیا اور خریدار کو کہہ دیا کہ اس غُلام میں اورکوئی عَیب نہیں، البتہ! چُغل خوری کی عادت ہے۔خریدار نے اُس عیب کو حقیر(یعنی معمولی) جان کر اُسے خریدلیا، وہ غلُام اُس شخص کی خدمت میں رہنے لگا۔ ایک روز وہی غلام اپنے آقا کی بیوی کے پاس گیا اور کہا:اے بیگم صاحبہ! مجھے افسوس ہے کہآپ کے میاں کو آپ سے کچھ مَحبّت نہیں۔ اب اُن کا اِرادہ ہے کہ کوئی لونڈی خرید کر اُس کے ساتھ عیش کریں اور آپ کو بالکل چھوڑ دیں، اگر آپ کی خواہش ہوتو میں آپ کو ایسی ترکیب بتاؤں جس سے اُن کادِل آپ کی طرف مائل ہوجائے اور آپ سےمَحبَّت کرنے لگیں۔بیوی نے پوچھا:وہ کیا ترکیب ہے؟ غلُام نے کہا:آج رات جب آپ کے میاں سوجائیں تو اُسترا لے کر گلے کے پاس سے اُن کی داڑھی کے کچھ بال مُونڈ لینا اور اُن بالوں کو اپنے پاس رکھناپھر میں ترکیب بتادوں گا۔اِس کےبعد غُلام اپنے آقا کے پاس آیا اور کہنے لگا:حُضور! میں نے آج بی بی کو ایک غیر شخص کےساتھ میل