Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
بھی ایک بہت بڑی بُرائی ہے،لہٰذا ان حضرات نے اس بُرائی کے خاتمے کے لئے بھی ہمیں لائقِ عمل مدنی پھول عطا فرمائے ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب چغلی سےنجات پانے اور چغل خوروں کی اصلاح کے چند طریقوں کے بارے میں سنتے ہیں،چنانچہ
چغلی سے نجات پانے اور چغل خوروں کی اِصلاح کے6طریقے
حُجۃُالاسلامحضرتامام محمدبن محمدغزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِفرماتے ہیں:جس شخص کے پاس چغلی کی جائےاوراس سےکہا جائےکہ فُلاں نے تمہارے بارے میں یہ کہا ،یا تمہارے خلاف ایساکیا، یا وہ تمہارے مُعاملے کو بگاڑنے کی سازش کر رہا ہے، یا تمہارےدشمن سےدوستی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، یا تمہاری حالت کو خراب کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے، یا اس قسم کی دوسری باتیں کہی جائیں تو ایسی صورت میں اس پر چھ(6) باتیں لا زم ہیں۔
(1)چغل خور کی تصدیق نہ کرے کیونکہ چغل خور فاسق ہوتاہے اور فاسق کی گواہی مردود ہے۔ اللہپاک ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ (پ۲۶،الحجرات:۶)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے ایمان والو!اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو اَنجانے میں تکلیف نہ دے
(2)اسے چُغلی سے منع کرے،سمجھائے اور اس کے سامنے اس کے فعل کی بُرائی ظاہر کرے۔
(3)اللہ پاک کی رِضاکے لئے اس سےبُغض(نفرت)رکھےکیونکہ چغل خوراللہ پاک کو ناپسند ہے اور جسے اللہپاک ناپسندکرے اس سے بُغض(نفرت) رکھنا واجب ہے۔
(4)اپنےمُسلمان بھائی یعنی جس کی غیبت کی گئی اس سے بدگمان نہ ہو کیو نکہ اللہ پاک کافرمان ہے: