Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

(3)چغل خوری عموماً زبان سے ہی ہوتی ہے لہٰذا اپنی زبان کی حفاظت کیجئے اور جائز گفتگو کے علاوہ اکثر وقت خاموش رہنےکی عادت اپنائیے۔

(4)بُرے دوستوں کی صحبت چغل خوری پر اُبھارتی ہے،لہٰذاان کی صحبت سے دور رہئے اور ہمیشہ عاشقانِ رسول کی صحبت میں بیٹھئے۔

(5)جب بھی شیطان چغل خوری پر اُبھارے تو اپنا یوں ذہن بنائیے کہ جب میں اپنے لئے یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی میری غیبت کرے،میرے بارے میں کسی کو بُری بات کہے،میرا راز کھولے،میری چغلی لگائے تو مجھے مسلمانوں کے بارے میں بھی ایسا ہی رویہ رکھنا چاہئے،اگر آج میں کسی کی غیبت و چُغلی کروں گا یا اِدھر کی اُدھر لگاؤں گا تو پھر میرے بارے میں بھی اسی طرح کا سُلوک کیا جائے گا،لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ مسلمانوں کی خامیاں دیکھنے کے بجائے انسان صرف اپنی خامیاں ہی دیکھے اور ان کی اصلاح میں مصروف رہے۔

(6)عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات اور شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کو اپنا معمول بنالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے چغل خوری سمیت بہت سی باطنی بیماریوں سے نفرت پیدا ہوگی اور احترامِ مسلم کا جذبہ بیدار ہوگا۔

(7)شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور المدینۃُ العلمیۃ کی تحریر کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا معمول بنالیجئے،بالخصوص”اِحیاءُ العلوم“جلد3صَفْحہ نمبر468تا485 کا مطالعہ ضرور کیجئے۔

(8)روزانہ  نیک اعمال کا جائزہ لیتے   ہوئے  نیک اعمال  کا رِسالہ پُرکرنااور ہر  ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو جمع کروانا بھی چغلی کی آفت سے نجات پانے کا بہترین ذریعہ ہے،چنانچہ