Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

اور وسوسوں میں)مشغول کیا اور(3)اپنے امین نفس پر تہمت لگائی۔(یعنی میں تمہیں امانت دار سمجھتا تھا مگر تم تو پیٹ کے ہلکے نکلے!)(اِحیاءُ الْعُلوم،۳/۱۹۳)

چغل خور خاموش ہوگیا

                             اعلیٰ حضرت،امامِ  اہلسنت مولانا شاہ  امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ  اللّٰہ   عَلَیْہ اپنےچھوٹےبھائی  مولانامحمدرضا خان سے بڑی محبت فرماتے تھے، ایک بارمولانا محمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنی زوجہ کے لئے سونے کے کنگن  بنوائے، کسی  چغل خور نے اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے اس بات  کاتذکرہ کیا،تو امامِ اہلسنترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےبڑا خوبصورت جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اگر (میرے  بھائی) مولانا محمد رضا نے یہ کنگن اپنے مال سے بنوائے ہیں تو مجھے خوشی ہے کہ اللہپاک نے میرے بھائی کو اس قدر مال عطافرمایا ہے اور اگر انہوں نے میرے مال سے بنوائے ہیں تو  مجھےاس سےبھی زیادہ خوشی ہےکہ  میرا بھائی میرے مال کو اپنا مال  سمجھتا ہے ۔یہ جواب سن کر وہ چغل خور ناکام  و نامراد اور  مایوس  ہوکرلوٹ گیا۔(اعلیٰ حضرت کے پسندیدہ واقعات،ص ۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے! جس طرح چغل خوری مسلمانوں میں غیبتوں،تہمتوں، دل آزاریوں،لڑائی جھگڑوں اور دیگر کئی بُرائیوں کے دروازے کھولتی ہے، اسی طرح اس کی ایک بڑی نحوست یہ بھی کہ اس کے سبب بارگاہِ الٰہی میں دعائیں بھی مقبول نہیں ہوتیں۔ آئیے! اس ضمن میں ایک فکر انگیز حکایت ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

چغل خوری کا وبال

     حضرت  کعبُ الاَحبار رَضِیَ اللہُ عَنْہُ روایت کرتے ہیں،ایک دفعہ حضرت  موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کے زمانے