Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
زندگی سے توبہ کی اور بُری صحبتوں سے پیچھا چھڑا کر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 80سے زائد شعبہ جات میں دینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک” شعبَۂ تعلیم“ بھی ہے۔ہر عقلمند شخص یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ قوموں کی ترقی و پستی نوجوان نسل کی تربیت پر موقوف ہوتی ہے۔آج ہمارا تعلیمی معیار، اداروں کی حالت اور نظامِ تعلیم و تربیت انتہائی قابلِ رحم ہے،اسلامی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے،اسی مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سُنّتوں کی تربیت عام کرنے کے لئے” شعبَۂ تعلیم“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد تمام گورنمنٹ و پرائیوٹ اسکولز،کالجز،یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ لوگوں اور طلبہ میں سُنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینا ہے۔یہ مجلس کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے انہیں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتیں سکھاتی اور ان پر عمل کا جذبہ دلاتی ہے،تعلیمی اداروں میں ”نیک اعمال“ کا سلسلہ جاری کرتی ہے، ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان قائم کرکے ان مستقبل کے معماروں کی دینی و اخلاقی تربیت کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اب تک بے شمار بے عمل طلبہ گناہوں سے توبہ کرکے نمازی اور سُنّتوں کے عادی بن چکے ہیں۔اللہ کریم مجلس شعبَۂ تعلیم کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد