Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
ہیں جن میں سے ایک اہم ذریعہ ذیلی حلقےکے 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ”دینی درس“بھی ہے جو عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص” فیضانِ سنّت“پہلی جلد،”فیضانِ سنّت“ دوسری جلدکے ان ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاں“اور(2)”نیکی کی دعوت“،” فیضانِ سُنّت“ تیسری جلد کے باب”فیضانِ نماز“سے مسجِد،چوک،بازار، دُکان،دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کو ”دینی دَرْس“ کہتے ہیں۔* یہ بہت ہی پیارا دینی کام ہےکہ اِس کی بَرَکت سے مسجد کی حاضری کی بار بار سعادت نصیب ہوتی ہے۔* مسلمانوں سے ملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔* امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مختلف موضوعات پر مُشْتَمِل کتب ورسائل سے عِلْمِ دِین سے مالامال قِیمتی معلومات اُمّت ِ مُسْلِمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔* بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مددگار ہے۔ * مسجدکے علاوہ چوک، بازار، دُکان وغیرہ میں اگر” دینی درس“ ہوگاتواس کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی وہاں بھی مشہوری و نیک نامی ہوگی۔ آئیے! ترغیب کے لئے ”دینی درس“ کاایک واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ
پاکستان کےایک اسلامی بھائی کےکردار میں بُری صحبتوں کی وجہ سےاِس قدر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ اُنہیں چھوٹوں پر شفقت کا کوئی احساس تھا ،نہ ہی بڑوں کے ادب و احترام کا کوئی خیال ،بات بات پر لڑائی جھگڑا کرنا اُن کا معمول بن چکا تھا حتّٰی کہ اُن کی بُری عادتوں کی وجہ سے گھر والےبھی تنگ آچکےتھے۔ایک دن”درسِ فیضانِ سُنّت“ میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔اِس کے بعد وہ درس میں پابندی سے شرکت کرنے لگے،یوں”مَدَنی درس“ کی بَرَکت سے انہوں نے اپنی گناہوں بھری