Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
ہم رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فَرامین پرعمل پیرا ہوتے،اگرہم نےاپنےبُزرگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْنکے اِرشادات سے نصیحت کے مَدَنی پھول چُنے ہوتے،اگر ہم عُلَمائے حق کے دامنِ کرم سے وابستہ رہتے،اگر ہم نے چغل خوری کی تباہ کاریوں کو پیشِ نظر رکھا ہوتا تو آج ہمارا معاشرہ بھی اَمن و سکون کا گہوارہ بنا ہوتا۔
چغل خوری کرنا کتنا بُرا کام ہے،اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہقرآنِ پاک میں چغل خور کی مذمت بیان کی گئی ہے،چنانچہ
پارہ29 سورۃُ القلم کی آیت نمبر11میں ارشاد ہوتا ہے:
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ(۱۱) (پ۲۹،القلم:۱۱)
ترجمۂ کنز العرفان:سامنے سامنے بہت طعنے دینے والا، چغلی کے ساتھ ادھر ادھر بہت پھرنے والا۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح قرآنِ کریم میں چغل خور کی مذمت کو بیان کیا گیا ہے اسی طرح احادیثِ رسول میں بھی چغل خوروں کی مذمت بیان ہوئی ہے۔آئیے!عبرت کے لئے6 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے:
چغلی کےمتعلق 6فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
(1)ارشادفرمایا:غیبت اورچغلی ایمان کواس طرح کاٹ دیتی ہیں جیسےچرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔ (الترغیب و الترہیب ، کتاب الادب ، رقم: ۴۳۶۲،ج۳،ص ۴۰۵)
(2)ارشادفرمایا:تم لوگوں میں سب سےزیادہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ وہ ہے جو اِدھر اُدھرکی باتوں میں لگائی بجھائی کرکےمسلمان بھائیوں میں اختلاف اورپھوٹ ڈالتاہے۔(مسندامام احمد،حدیث عبد الرحمن بن عثم ،رقم:۱۸۰۲۰،۶/۲۹۱)