Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
شرک کی ساری گندَگی سے پاک ہوجاتا ہے،اس کی زَبان سے نکلا ہوا یہ کَلِمہ اس کےپچھلے تمام گناہوں کے مَیل کُچیل کو دھوڈالتا ہے۔زَبان سے اداکئے ہوئے اس کلمۂ پاک کے با عِث وہ گناہوں سے ایسا پاک و صاف ہوجاتا ہے جیسا کہ اُس روز تھا جس رو ز اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔یہ عظیم مَدَنی اِنقلاب دل کی تصدیق کے ساتھ ساتھ زَبان سے ادا کئے ہوئے کلمے شریف کی بدولت آیا ۔
اے کاش !ہم بھی اپنی زَبان کا صحیح استِعمال کر نا سیکھ لیں۔غیبتوں،چغلیوں اور الزامات سے بھری باتوں سے پیچھا چھڑا لیں،بے شک اللہ کریم اور رسولِ اکرم،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مرضی کے مطابق اگر زَبان کو چلایا جائے تو جنَّت میں گھر تیّار ہوجائےگا۔ اس زَبان سے ہم تلاوتِ قرآنِ پاک کریں ،ذِکرُ اللہ کریں، دُرُود وسلام کا وِرد کریں، خوب خوب نیکی کی دعوت دیں تو اِنْ شَآءَ اللہ ہمارے وارے ہی نیارے ہوجائیں گے،چنانچہ
ہر بات پر سال بھر کی عبادت کاثواب
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلامنے بار گاہِ الٰہی میں عرض کی:اے ربِّ کریم!جواپنے بھائی کو بلائے اور اسے نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اُس شخص کا بدلہ کیا ہوگا؟فرمایا:میں اس کے ہر کلمے کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اوراسے جہنَّم کی سزادینے میں مجھے حیا آتی ہے۔ (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۴۸) یاد رہے!نیکی کی بات بتانے، گناہ سے نفرت دلانے اور ان کاموں کیلئے کسی پر انفِرادی کوشِش کا ثواب کمانے کیلئے یہ ضَروری نہیں کہ جس کو سمجھایا وہ مان جائے تو ہی ثواب ملے گا بلکہ اگر وہ نہ مانے تب بھی اِنْ شَآءَاللہثواب ہی ثواب ہے۔
12دینی کاموں سے ایک دینی کام”دینی درس “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!گناہ و ریا کی تباہ کاریوں سے چھٹکارا پانے کے کئی ذرائع