Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
نیک عمل نمبر38ہے:کیا آج آپ جُھوٹ بولنے ،غِیْبَت و چُغْلی کرنے/ سننے سے بچے ؟
(9)عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کا معمول بنالیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ چغلی سمیت کئی باطنی برائیوں سے جان چھوٹ جائے گی،فرض علوم حاصل ہوں گے اور فکرِ آخرت نصیب ہوجائےگی۔اللہ پاک ہمیں چغلی اور چغل خوروں سے محفوظ فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!حدیث پاک سے متعلق چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:جو شخص دینی معاملات کے متعلق چالیس(40) حدیثیں یاد کرکے میری امت تک پہنچا دے گا اللہ پاک (قیامت کے دن) اس کو اس شان کے ساتھ اٹھائے گاکہ وہ فقیہ ہوگا اور میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا اور اسکے لئے گواہی دوں گا۔(مشکاۃ المصابیح،کتاب العلم،الفصل الثالث،۱/۶۸، حدیث: ۲۵۸) (2)فرمایا: اللہ پاک اسکوتَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔ (تِرمِذی،۴/۲۹۸،حدیث:۲۶۶۵) * حدیث حُضورِ اقدسصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے قول،فِعل، حال اور تقریر کو کہتے ہیں۔( نزہۃ القاری ،۱/۸۷)* اس علم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر ساری امت میں اس کا عالم نہ پایاجائے توساری امت گنہگار ہوگی۔(نصاب اصول حدیث مع افادۃ رضویہ،۲۸)* قرآن مجید کی طرح حدیث رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی احکام شریعت کا بنیادی ماخذ ہے۔(منتخب حدیثیں، ص٧)