Taqwa o Parhezgari

Book Name:Taqwa o Parhezgari

کی حدیث سنوں ۔ جب وہاں پہنچا تو انہوں نے فرمایا : پہلے ایک سال روزے رکھو پھر حدیث سناؤں گا۔ چنانچہ حدیث کی طلب میں  میں نے ایک سال کے روزے رکھے اور شیخ کی خدمت میں حاضر ہو ا تو انہوں نے یہ حدیث پاک سنائی :

حضرت  خالد بن ولید  رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی : یا رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم! میں آپ سے دنیا اور آخرت کے متعلق سوال کرنا چاہتاہوں؟ رحمتِ عالَم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرما یا : جو پوچھنا چاہتے ہو پوچھو ! اس نے عرض کی : میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا :  اللہ پاک سے ڈرتے رہو سب سے زیادہ علم والے بن جاؤ گے۔ عرض کی : میں سب سے زیادہ غنی بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا : قناعت اختیار کرو سب سے زیادہ غنی بن جاؤ گے۔ عرض کی : سب سے بہتر بنناچاہتا ہوں؟ فرمایا : لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچا تا ہو لہٰذا تم لوگوں کو نفع پہنچا نے والے بن جاؤ! عرض کی : سب سے زیادہ عدل کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟ فرمایا : لوگوں کے لئے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو تو سب سے بڑے عادل بن جاؤ گے ۔ عرض کی :  اللہ کریم کا خاص بندہ بننا چاہتا ہوں؟فرمایا : اللہ پاک کا کثرت سے ذکر کرو اس کے خاص بندے بن جاؤ گے۔ عرض کی : میں مُحْسِنِیْن میں شامل ہونا چاہتا ہوں ؟ فرمایا : اللہ پاک کی اس طرح عبادت کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اگرتم اسے نہیں دیکھ سکتے تو وہ توتمہیں ضرور دیکھ رہا ہے ۔

عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ میرا ایمان کامل ہو جائے؟ فرمایا : اپنے اخلاق اچھے کر لو ، تمہارا ایمان کامل ہوجائے گا۔ عرض کی : میں اللہ پاک کے فرمانبرداروں میں ہونا چاہتاہوں؟ فرمایا : اللہ پاک کے فرائض ادا کرو اس کے فرمانبردار وں میں شامل ہوجاؤ گے ۔ عرض کی : میں گناہوں سے پاک وصاف ہوکر  اللہ کریم سے ملنا چاہتا ہوں۔ فرمایا : پاک ہونے کے لئے جنابت سے غسل کیا کر و قیامت کے دن اللہ پاک سے اس حال میں ملو گے کہ تم پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔ عرض کی : چاہتا ہوں کہ بروزِ قیامت مجھے نو ر