Book Name:Taqwa o Parhezgari
عطا کیا جائے ؟ فرمایا : کبھی بھی کسی پرظلم نہ کرنا قیامت کے دن تمہارا حشر نور میں ہوگا ۔ عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ میرا رب مجھ پر رحم کرے؟ فرمایا : اپنے آپ پر رحم کرواور مخلوقِ خدا پر رحم کرو ، خالقِ کائنات تم پر رحم فرمائے گا۔ عرض کی : میں اپنے گناہوں میں کمی چاہتا ہوں ؟ فرمایا : اللہ کریم سے مغفرت طلب کیاکرو تمہارے گناہ کم ہوجائیں گے ۔
عرض کی : میں لوگوں میں معزز ترین بندہ بننا چاہتا ہوں ؟ فرمایا : مخلوق سے اللہ پاک کی شکایت نہ کیا کرو لوگوں میں معزز ہو جاؤ گے ۔ عرض کی : میں اپنے رزق میں وُسعت چاہتا ہوں؟ فرمایا : طہارت پر ہمیشگی اختیارکرو تمہارے رزق میں وُسعت کر دی جائے گی۔ عرض کی : میں اللہ پاک اور اس کے رسول کا محبوب بننا چاہتاہوں؟ فرمایا : جسے اللہ کریم اور اس کا رسول محبوب رکھتے ہیں تم بھی اسے محبوب رکھو اور جسے وہ مبغوض سمجھتے ہوں اسے تم بھی مبغوض سمجھو۔ عرض کی : میں غضبِ الٰہی سے محفوظ رہنا چاہتا ہوں؟ : فرمایا : کسی پر غصہ نہ کیا کرو اللہ کریم کے غضب سے محفوظ رہو گے۔
عرض کی : میں اپنی دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟ فرمایا : حرام کاموں سے بچتے رہو تمہاری دعائیں قبول ہونگی۔ عرض کی : چاہتاہوں کہ بروزِ قیامت مجھے سرِعام رُسوا نہ کیا جائے؟فرمایا : اپنی شرم گاہ کی حفاظت کروتاکہ بروزِ قیامت تمہیں سب کے سامنے رُسوا نہ کیا جائے۔ عرض کی : میں چاہتا ہوں کہ اللہ پاک میرے عُیوب پر پردہ ڈالے رکھے؟ فرمایا : اپنے بھائیوں کے عیبوں کی پردہ پوشی کیا کرو اللہ پاک تمہاری عیب پوشی فرمائے گا ۔ عرض کی : کونسی چیزمیری خطاؤں کو مٹادے گی؟ فرمایا : آنسو ، خُضُوْعْ اور اَمراض۔ عرض کی : کو ن سی نیکی اللہ پاک کے ہاں افضل ہے؟ فرمایا : حُسنِ اخلاق ، تواضع ، آز مائش کے وقت صبراور رضا بِالقضا۔ عرض کی : سب سے بڑی برُائی کونسی ہے۔ فرمایا : بَدْخُلْقِیْ اور بخل۔ عرض کی : کونسی چیز اللہ پاک کے غضب کو مٹاتی ہے؟فرمایا : چُھپا کرصدَقہ دینا اور صلہ رحمی کرنا۔ عرض کی : کونسی چیز جہنم کی آگ کو بجھاتی ہے ؟ فرمایا : روزہ دوزخ کی آگ کو بجھاتا ہے۔ (کنز العمال ، کتاب المواعظ والرقائق والخطب والحکم ، قسم الافعال ، ۸ / ۵۳ ، حدیث : ۴۴۱۴۷ ، الجزء السادس عشر)