Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj

Book Name:Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj

(6) لوگوں کی نعمتوں پر نگاہ نہ رکھیے۔ ‘‘کہ عُموماً اس سے اِحْساسِ کمتری پیدا ہوتا ہے ، جو حَسد کا باعث ہے ، اپنے سے نیچے والوں پر نظر رکھیے اور بارگاہِ رَبُّ العزّت میں شُکر اَدا کیجئے۔

 (7) اپنی خامیوں کی اِصْلاح میں لگ جائیے۔ ‘‘کہ جب دوسروں کی خُوبیوں پر نظر رکھیں گے تو اپنی اِصْلاح سے محروم ہوجائیں گے اور جب اپنی اِصْلاح میں لگ جائیں گے تو حَسد جیسے بُرے کام کی فُرصَتْ ہی نہیں ملے گی۔

 (8) نَفْرت کو مَحَبَّت میں بدلنے کی تدبیریں کیجئے۔ ‘‘کہ جس سے حَسَد ہے ، اس سے سَلام میں پہل کیجئے ، اسے تَحائف پیش کیجئے ، بیمار ہونے پر تعزیَّت کیجئے ، خُوشی کے موقع پر مُبارَک باد دیجئے ، ضَرورت پڑے تو مدد کیجئے ، لوگوں کے سامنے اس کی جائز تعریف کیجئے ، جس قَدر اسے فائدہ پہنچ سکتا ہو پہنچائیے۔ وغیرہ وغیرہ

(9) دوسروں کی خُوشی میں خُوش رہنے کی عادت بنائیے۔ ‘‘ کیونکہ یہ رَبّ کی  مَشِیَّت اور نِظامِ قُدرت ہے کہ اس نے تمام لوگوں کے رَہن سَہن ، ان کو دی جانے والی نعمتوں کو یَکْساں نہیں رکھا تو یقیناً اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ کسی کی نعمت چِھن جانے سے وہ آپ کو ضَرور مل جائے گی ، لہٰذا حَسد کے بجائے اپنے بھائی کی نعمت پر خُوش رہیں۔

 (10) نیک اعمال پر عمل کیجئے۔ ‘‘ کہ آج کے اس پُرفِتن دَور میں شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ نیک اعمال “ پر عمل کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ پابندِ سُنَّت بننے ، نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کا جذبہ ملے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ عَلٰی  مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!کسی کو اَعلیٰ دِینی یا دُنیاوی مَنْصَب ومرتبے پر فائز دیکھ کر دل جَلانا اور یہ تمنّا کرنا کہ اس سے کوئی ایسی غَلَطی سَرزَدہو کہ یہ مقام ومرتبہ اس سے چِھن جائے اور یہ ذلیل